Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / عمران خان ٹی وی پر مناظرہ کریں ، چوہدری نثار

عمران خان ٹی وی پر مناظرہ کریں ، چوہدری نثار

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیِئرمین عمراں خان کوچیلنج کیا ہے کہ وہ الزام تراشیوں کے بجائے ٹی وی پرمناظرہ کریں۔ چوہدری نثار نے تجویز دی کہ اگر عمران خان عدالتوں میں جانے سے ڈرتے ہیں تو میڈیا پر آ جائیں ۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ عمران خان خود تو بہتان لگاتے ہیں لیکن کوئی شیشہ دکھائے تو بھاگ جاتے ہیں ۔ وہ نوے دن میں کیسے ٹیکس چوری ختم کر سکتے ہیں ۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ عمران خان کی باتیں گھبرائے ہوئے شخص کی ہیں۔ ان کے گیارہ الزامات رحمان ملک کے گھڑے ہوئے ہیں ۔ پہلے ن لیگ سے سیاسی اتحاد کی باتیں کرتے تھے اب بھول گئے ۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ وہ نواز شریف کے بچوں کے برطانیہ اور سعودی عرب میں اثاثے پیش کرنے کیلئے تیار ہیں ۔سیاسی جنگ میں قیادتوں کے اہلخانہ پر الزام تراشی نہیں کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:شیخ رشید کااین اے 142 سے الیکشن لڑنے کےاعلان سے حلقے میں ہلچل