پاکستانتازہ ترین

چیئرمین نیب کا فواد چودھری کے بیان کا نوٹس، کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد(پاک نیوز) چیئرمین نیب نے وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو فواد چودھری کے بیان کی مصدقہ کاپی حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وفاقی وزیر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے آج تک نیب کو کوئی ریفرنس نہیں بھیجا، فواد چودھری کا بیان نیب تحقیقات پر اثر انداز ہو سکتا ہے، وفاقی وزیر کے بیان سے قومی احتساب بیورو کے افسران کے کام کی نفی ہوئی اور نیب کا تشخص مجروح ہواجاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فواد چودھری نے کہا کہ احتساب ہم کر رہے ہیں، نیب نہیں، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا بیان حقائق کے منافی ہے

یہ بھی پڑھیں  چونیاں:شاہین سائنس اکیڈمی کا نہم کارزلٹ شانداررہا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker