تازہ ترینکھیل

پنڈی ٹیسٹ: قومی ٹیم نے 200 رنز کی سبقت لے لی

راولپنڈی: دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا پہلی اننگز میں 201 رنز پر آؤٹ ہوگئی جبکہ تیسرے دن کے اختتام پر قومی ٹیم نے 6 وکٹ کے نقصان پر 129 رنز بنالیے ہیں۔راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان 272 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئی جس کے جواب میں مہمان ٹیم 201 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور میزبان ٹیم کو 71 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی جو اب 200 رنز تک پہنچ چکی ہے۔قومی ٹیم کی جانب سے جنوبی افریقا کے خلاف اوپننگ کرنے والے بلے باز دوسری اننگز میں بھی ناکام ثابت ہوئے۔ عمران بٹ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے، عابد علی کی مزاحمت 13 رنز پر دم توڑ گئی۔ کپتان بابراعظم اس سیریز میں تیسرے بار لیفٹ آرم اسپنر مہاراج کا شکار بنے، وہ 8 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔لیفٹ آرم اسپنر جارج لنڈے نے قومی ٹیم کے بلے بازوں کو اپنے اسپین جال میں پھنسایا۔ اظہرعلی 33، فواد عالم 12 اور فہیم اشرف 29 رنز بنانے کے بعد لنڈے کا شکار بنے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے جارج لنڈے نے 3 ، کیشو مہاراج نے 2 اور کگیسو رباڈا نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل تیسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو کپتان کوئنٹن ڈی کاک 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، ویان ملڈر 33، جورج لنڈے 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ڈین ایلگر 15، وان ڈیر ڈاسن کو کھاتہ کھولے بغیر بولڈ ہوگئے۔ فاف ڈپلسی 17 رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کا شکار بنے، ایڈن مارکرم 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ٹمبا باوما 44 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی نے 5، نعمان علی، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: سٹی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، باپ بیٹے سمیت 5ملزمان گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker