پاکستانتازہ ترین

بھارت نے پاکستان کو ریلوے انجن، ٹیکنالوجی برآمد کرنے کاعندیہ دیدیا

نئی دہلی ﴿سٹاف رپورٹر﴾بھارت نے پاکستان کو ریلوے انجن اور ٹیکنالوجی برآمد کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں بہتری کے حوالے سے جاری کوششوں میں یہ ایک نیا سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان کی جانب سے ریلوے انجنوں اور ٹیکنالوجی کی فراہمی کی درخواست پر بھارت کی جانب سے مثبت اشارہ دیا گیا ہے اور پاکستان ریلوے حکام کی ایک ٹیم نے اس شعبے میں تعاون کے لیے بھارتی ریلوے بورڈ کے چیئرمین وِنے متل سے ملاقات کی۔پاکستان ریلوے ایڈوائزری اینڈ کنسلٹنسی سروس لمیٹڈ سے تعلق رکھنے والی اس تین رکنی ٹیم نے پاکستان کے لیے بھارتی انجنوں کی فراہمی کے سلسلے میں بھارتی ریلوے انفراسٹکچر، ٹیکنیکل اینڈ اکونومک سروس کے حکام سے ملاقاتیں کی۔متل نے بتایا کہ انہیں پاکستان ریلوے کی جانب سے ریلوے انجنوں اور ٹیکنالوجی کی فراہمی کے لیے درخواست موصول ہو گئی ہے اور اس سلسلے میں ابتدائی سطح کے مذاکرات بھی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کو ریلوے انجنوں کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ اسی وجہ سے پاکستان میں گزشتہ کچھ ماہ میں مسافر ٹرینوں کے 128 آپریشنز بند کیے جا چکے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان ریلوے کے پاس مجموعی طور پر 500 انجن ہیں، جن میں سے صرف 70 ہی کارآمد حالت میں ہیں۔ بھارتی ریلوے حکام کے مطابق دیگر ممالک کے مقابلے میں بھارتی ریلوے انجن کم قیمت ہیں، یہی وجہ ہے کہ دیگر ممالک اس سلسلے میں بھارت سے رجوع کر رہے ہیں۔کچھ ماہ قبل پاکستان نے بھارت کو تجارتی لحاظ سے ’دی موسٹ فیوریٹ نیشن‘ کا درجہ دیا تھا اور تب سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔واضح رہے کہ سن 2008ئ میں ممبئی میں دہشت گردانہ حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جاری تمام طرح کے مذاکرات منجمد ہو گئے تھے۔ تاہم اب ان میں رفتہ رفتہ بہتری دیکھی جا رہی ہے

یہ بھی پڑھیں  سابق صدر مشرف کیساتھ کوئی اتحاد نہیں بنا رہے،ایم کیو ایم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker